پاکستان
13 دسمبر ، 2014

شہدائے کربلا چہلم ،لاہور میں مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد

شہدائے کربلا چہلم ،لاہور میں مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد

لاہور........لاہور میں چہلمِ حضرت امام حسین کا مرکزی جلوس اندرون دہلی گیٹ حویلی الف شاہ سے برآمد ہوگیا۔ جلوس کے روٹ کے گرد موبائل فون سروس معطل ہے۔ راستے خاردار تاریں اور شامیانے لگا کر بند کر دیئے گئے ۔یہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو کربلا گامےشاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ترجمان پنجا ب پولیس کے مطابق چہلم کے حوالے سے پنجاب میں 1089جلوس اور 2564مجالس منعقد ہوں گی، سیکورٹی کےلیے پانچ ہزار اہلکارتعینات ہونگےصوبے کے 129 مقامات حساس قرار دیا گیا ہے۔ملک بھر میں آج حضرت امام حسین اورشہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس برامد کیے جا رہے ہیں ، جن کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :