19 دسمبر ، 2014
اسلام آباد.......نیپرانے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔بجلی کی قیمت میں2 روپے 97 پیسے فی یونٹ کمی نومبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔کےالیکٹرک کےسوا ملک بھرکی تمام تقسیم کارکمپنیوں کےصارفین کوریلیف ملےگا۔نیپرا نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت کی۔