صحت و سائنس
28 دسمبر ، 2014

تھرپارکر:غذائی قلت سے مزید 3جاں بحق،تعداد105ہوگئی

تھرپارکر:غذائی قلت سے مزید 3جاں بحق،تعداد105ہوگئی

تھرپارکر.....تھر پار کر میں غذائی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے۔آج بھی 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔جس کے بعد ماہ دسمبر میں انتقال کرجانے والے بچو ں کی تعداد105 ہوگئی ہے۔تھر پارکرمیں مختلف امراض اور غذائیت کی کمی کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔چھاچھرو کی تحصیل اسپتال میں غذائیت کی کمی کا شکار ایک ماہ کی بچی رادھا انتقال کر گئی ہے ۔سول مٹھی میں 7 روز کا بچہ علی محمد غذائی کمی کے باعث جاں بحق ہوگیا ہے۔جبکہ گاؤں اوٹھو میں بھی 7 دن کی بچی چل بسی ۔جس کے بعد ماہ دسمبر میں جاں بحق بچوں کی تعداد 105 ہوگئی ہے ۔

مزید خبریں :