دنیا
30 دسمبر ، 2014

اسرائیل نےحالیہ حملوں میں جدید ہتھیار بطور تجربہ استعمال کئے ، فلسطین

 اسرائیل نےحالیہ حملوں میں جدید ہتھیار بطور تجربہ استعمال کئے ، فلسطین

رملہ...... فلسطین نے کہا ہے کہ حالیہ حملوں کے دوران اسرائیل نے فلسطینی سرزمین کو اپنے نئے ہتھیاروں کیلئے تجربہ کے طور پر استعمال کیا ہے ۔ فلسطینی قومی اتحادی پارٹی کے سیکرٹری جنرل مصطفی پرغوتی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر حالیہ حملوں کے دوران اسرائیل نے اپنے نئے ہتھیاروں کو تجربے کے طور پراستعمال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے 21,ہزارہتھیاروں کے فائر کئے جو دو جوہری بموں کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے دوران 21,40 فلسطینی شہید ہوئے جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی جبکہ گیارہ ہزار فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :