دنیا
30 دسمبر ، 2014

ترکی کا فلسطینیشہداء کے 2000 خاندانوں کی کفالت کا اعلان

ترکی کا فلسطینیشہداء کے 2000 خاندانوں کی کفالت  کا اعلان

غزہ......ترکی نے رواں سال غزہ کی پٹی پر مسلط اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونیوالے 2000 خاندانوں کی فی خاندان 100 ڈالر کی امداد سے کفالت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترکی کا فلسطینی شہداء کے خاندانوں کی کفالت کا اعلان فلسطینی وزارت برائے سماجی امور کیساتھ تعاون کے ایک سمجھوتے کے تحت کیا گیا ہے۔ ترک حکومت ہلال احمر ترکی کے توسط سے غزہ کی پٹی کے شہداء کے 200 یتیم بچوں کی کفالت کریگی۔فلسطینی سیکرٹری برائے سماجی امور ڈاکٹر یوسف ابراہیم اور ترکی کی ہلال احمر کے غزہ کی پٹی کیلئے ڈائریکٹر اردا ترھان نے مشترکہ تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کئے ۔ترک حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف ابراہیم نے کہا کہ ترکی غزہ کی پٹی کے 18 سال سے کم عمر کے 2000 یتیم بچوں کی کفالت کریگا اور انہیں فی کس ماہانہ 400 شیکل یا 103ڈالر معاوضہ ادا کیا جائیگا۔انہوں نے ترک حکومت کی جانب سے غزہ کے جنگ سے متاثرہ خاندانوں کی کفالت کرنے کے اعلان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ترکی کے اس اقدام کو دوسرے مسلمان ممالک بھی اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کفالت پروگرام کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں شہریوں کو اپنی مشکلات کے حل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :