دلچسپ و عجیب
06 جنوری ، 2015

لاس ویگاس : سب سے بڑے الیکٹرونک شو کا آج سے آغاز ہوگا

لاس ویگاس : سب سے بڑے الیکٹرونک شو کا آج سے آغاز ہوگا

لاس ویگاس.....لاس ویگاس میں دنیا کے سب بڑے الیکٹرونک شو کاباقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔پریس میٹ کیساتھ میڈیا کیلئے پہلی جھلک کا انتظام امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرونک شوکنزیومر الیکٹرونک شو2015کا باقاعدہ آغازآج سے ہوگا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی اس الیکٹرونک شو میں دنیا بھر کے ٹیکنالوجی صارفین کیلئے نت نئی ایجادات اور سہولیات سے مزین الیکٹرونک آلات نمائش کیلئے پیش کیے جارہے ہیں جو دیکھنے والو ں کو ورطہ حیرت میں ڈا ل دیں گے۔اس شو میں پتلے ترین ٹی وی، لیپ ٹاپس،الٹرا بکس اور اسمارٹ فونز،اسمارٹ واچزسمیت3Dٹی وی کیساتھ ایسے کئی آلات متعارف کروائے جارہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی مارکیٹ میں نہیں دیکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کنزیومر الیکٹرونک شو کا آغاز1967میں ہوا تھا اور گزرتے سالوں کیساتھ اس میں بتدریج جدت آتی گئی۔رواں سال بھی CESمیں1اعشاریہ8ملین اسکوائر میٹر نمائشی حصے میں3ہزار500سے زائدنمائش کنندگان اپنے الیکٹرونک آلات نمائش کے لیے پیش کررہے ہیں۔ آج 6جنوری سے شروع ہونے والا یہ کنزیومر الیکٹرونک شو9جنوری تک جاری رہیگا۔

مزید خبریں :