25 جنوری ، 2012
ایڈیلیڈ…ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹسمین رکی پونٹنگ اور مائیکل کلارک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ڈبل سنچریاں مکمل کیں۔ پونٹنگ 221 جبکہ مائیکل کلارک 210 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز دونوں بیٹسمینوں نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ کو آگے بڑھاتے ہوئے نہ صرف شاندار ڈبل سنچری مکمل کی بلکہ چوتھی وکٹ کی شراکت میں386 رنز بناکر ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ پر کسی بھی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، اس سے قبل 1963-64 میں جنوبی افریقا کے ایڈی بارلو اور گریم پولاک نے 341 رنز بنائے تھے۔