دلچسپ و عجیب
10 جنوری ، 2015

نیدر لینڈ : دریا کے کنارے نصب کرین لگژری ہوٹل میں تبدیل

نیدر لینڈ : دریا کے کنارے نصب کرین لگژری ہوٹل میں تبدیل

ایمسٹر ڈیم ......نیدر لینڈ میں دریا کے کنارے نصب کرین کو لگژری ہوٹل میں تبدیل کردیا گیا۔دنیا بھرمیں سیاحوں کی سہولت اور آرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید آسائشوں سے مزین بڑے بڑے ہوٹل قائم کئے جاتے ہیں لیکن اس ہوٹل کی تو بات ہی نرالی ہے۔جی ہاں نیدر لینڈ کے دار الحکومت ایمسٹر ڈیم میں دریاکے کنارے نصب ایک پرانی کرین کو لگژری ہوٹل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ 250ٹن وزنی اور 50میٹر بلند اس کرین میں قائم کیا گیا یہ ہوٹل دریاکا دلکش اور دلفریب نظارہ پیش کرتا ہے اور اس میں شہروں کے درمیان بنے لگژری ہوٹلز جیسی تمام سہولیات بھی میسر ہیں۔فرالڈا نامی اس ہوٹل کی خاص بات یہ ہے کہ ہوا کی مناسبت سے اس کا رْخ مکمل طور پر تبدیل کردیا جاتا ہے جو دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کوایک منفرد لطف فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں :