10 جنوری ، 2015
ریاض.....اونٹ رے اونٹ تیری کونسی کَل سیدھی،سعودی عرب کے فٹ بالر اونٹ نے انٹرنیٹ پر دْھوم مچادی۔فٹ بال دنیا کا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا گیم ہے، جو ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد میں بے حد مقبول ہے۔ لیکن اب تو صحرائی جہاز کے نام سے مشہور اونٹ بھی اس کھیل کے شوقین نکلے ہیں۔یقین نہ آئے تو سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے اس اونٹ کو ہی دیکھ لیجئے جس نے گراؤنڈ میں نوجوانوں کو فٹ بال کھیلتے دیکھا تو بھاگا چلا آیا ۔گراؤنڈ میں آتے ہی اونٹ نے فٹ بال کے پیچھے بھاگنا شروع کردیا لیکن کھلاڑیوں نے بھی اسے خوب چکمے دیئے۔بے چارہ اونٹ بال لینے کبھی ایک کھلاڑی کے پاس پہنچتا اور کبھی دوسرے کے پاس لیکن امید کی جاسکتی ہے کہ اگر یہی جذبہ جاری رہا تو یہ اونٹ جلد اچھا کھلاڑی بن سکتا ہے۔