10 جنوری ، 2015
کیلیفورنیا.....کوہ پیماؤں نے پہاڑوں کے ساتھ ہوا میں معلق خیمے سجا لئےبلند پہاڑوں پر مہم جوئی کرنا کوئی آسان کام نہیں اور خاص طور پر جب بات ہو 3 ہزار فٹ بلند پہاڑ پر چڑھائی کی تو یہ کام جان لیواخطرات میں تبدیل ہو جاتا ہے۔امریکا سے تعلق رکھنے والے 2 ایڈونچر کے دیوانوں نے کیلیفورنیا میں واقع ایل کیپیٹین نامی پہاڑ کو سر کرنے کی ٹھان لی ہے، جس کی بلندی 3ہزار فٹ ہے۔30سالہ کیون جارج سن اور 36سالہ ٹامی کالڈویل نامی مہم جو ؤں نے پہاڑوں کے درمیان آرام کرنے کی غرض سے ہوا میں معلق خیمے ڈال لئے ہیں۔بہادر مہم جوؤں نے اس ایڈونچر کیلئے خاص طور پر سردی کے موسم کا انتخاب کیا ہے تاکہ گرمی کی وجہ سے ان کے ہاتھ پھسلنے سے محفوظ رہیں۔ ایڈونچر کے دیوانوں کو مہم پر نکلے اب تک 11روز گرز چکے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ مزید 10سے 12روز میں یہ پہاڑ سر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اس پہاڑ کو 1958میں پہلی مرتبہ ایک مہم جو نے سر کیا تھا اوراب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں بہادر مہم جو پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ کر کامیابی اپنے نام کر پاتے ہیں یا نہیں۔