25 جنوری ، 2012
واشنگٹن … سورج کی وجہ سے آنے والا مقنا طیسی لہروں کا طوفان زمین سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں پروازیں ، بجلی گھر اور مصنوعی سیارے متاثر ہونے کا خدشہہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے تصدیق کی ہے کہ سورج پر آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مقناطیسی لہروں کا بڑا طوفان زمین کے مقناطیسی میدان سے ٹکراگیا ہے۔۔طوفان امریکی وقت کے مطابق منگل کی صبح دس بجے زمین سے ٹکرایا اورآج دن بھر زمین کی فضا میں متحرک رہے گا۔ ناسا کے مطابق شمسی شعاعوں کاانسانی جسم پربراہ راست اثر نہیں ہوگا تاہم پروازوں کے دوران رابطوں میں مشکلات ہوسکتی ہیں جس کے باعث امریکی کیئرئیرڈیلٹا ایرلائن سمیت کئی فضائی کمپنیوں نے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے جبکہ بجلی گھروں اور مصنوعی سیاروں کی کارکردگی متاثر ہونے کا بھی امکان ہے جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ،ٹی وی اورریڈیوسگنل جام ہوسکتے ہیں۔