انٹرٹینمنٹ
16 جنوری ، 2015

انور مقصود کا کھیل ’’دھرنا‘‘آرٹس کونسل کراچی میں پیش

انور مقصود کا کھیل ’’دھرنا‘‘آرٹس کونسل کراچی میں پیش

کراچی ......پاکستان کے موجودہ حالات اور سیاسی منظر نامے پر معروف ڈرامہ نگار انور مقصود کا لکھا ہوا کھیل دھرنا آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا گیا۔ مزاحیہ اورسنجیدہ جملوں کی تکرار سے لوگ خوب لطف اندوز ہوئے۔سیاست دانوں کے بعد اب معروف ادیب انور مقصود نے بھی کراچی آرٹس کونسل کے اسٹیج پر دھرنا دیدیا ہے۔درامے میں مرکزی کردارپی ٹی آئی کے کپتان نے نبھایا تو دوسرے سیاست دانوں نے بھی جم کر اپنا رنگ دیکھایا۔اسٹیج ڈرامے میں موسیقی کا تڑکااور طنز و مزاح کے ساتھ ساتھ سیاسی جملے اپنے عروج پر رہے ۔انور مقصود کا دھرنا بھی، ان کے باقی ڈراموں کی طرح خوب مقبول ہوا۔پہلا شو ٹی وی کے مشہور ادکار لطیف کپاڈیا کے ٹرسٹ کے نام رہا۔انور مقصود کا دھرنا شائقین نے خوب پسند کیا مزاحیہ تھیٹر کراچی آرٹس کونسل میں 15 فروری تک جاری رہیگا۔

مزید خبریں :