17 جنوری ، 2015
ہیگ ......بین الاقوامی فوجداری عدالت نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے ممکنہ جنگی جرائم کی ابتدائی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی کی وکیل استغاثہ فاتو بینسودا نے بتایا کہ عدالت تمام واقعات کا مکمل غیر جانبداری اور آزادی کے ساتھ تجزیہ کرے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عدالت مکمل تحقیقات نہیں کر رہی ہے بلکہ واقعات کا تعین کرنے کے بعد کارروائی شروع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسرائیل نے آئی سی سی کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔ فلسطین نے گزشتہ برس 13 جون کو آئی سی سی کے دائرہ اختیار کو تسلیم کیا تھا۔ اس کے چند دن بعد ہی غزہ پر اسرائیلی کارروائی کا آغاز ہوا تھا۔