دنیا
22 جنوری ، 2015

بہار میں فسادات، ہندو خاتون نے 10 مسلمانوں کی جانیں بچائیں

بہار میں فسادات، ہندو خاتون نے 10 مسلمانوں کی جانیں بچائیں

پٹنا......بھارتی ریاست بہار میں فسادات کے دوران ایک ہندو بیوہ خاتون شائل دیوی نے 10 مسلمانوں کی جانیں بچاکر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ بہار کےعلاقے مظفرپورکے گاؤں عزیزپور میں اتوار کو ایک ہندو نوجوان کی لاش ملنے کے بعد انتہاپسند ہندو مشتعل ہوگئے تھے۔ انہوں نےمسلمانوں کی جھونپڑیوں کوآگ لگادی تھی۔ جس سے 3 افراد اندہ جل گئے، ایسے شدید فسادات کے دوران ایک ہندو بیوہ شائل دیوی نے اپنے گھر میں 10 مسلمانوں کو پناہ دی اور مشتعل ہندوؤں کو یہ کہ کر واپس بھیج دیا کہ اس کے گھر میں کوئی بھی نہیں ہے۔ گھر میں گھسنے کی کوششوں کے باوجود شائل دیوی نے انھیں گھر میں نہیں آنے دیا۔ شائل دیوی کی شہرت دور دور تک پھیل چکی ہے اور وزیراعلیٰ بہارسمیت کئی وزرا نے اس کے اس عمل کو سراہا ہے اور انعامات دینے کااعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :