دنیا
22 جنوری ، 2015

ٹوکیو: گستاخانہ خاکوں کیخلاف مظاہرے میں ن لیگ کے صدر کو دل کا دورہ

ٹوکیو: گستاخانہ خاکوں کیخلاف مظاہرے میں ن لیگ کے صدر کو دل کا دورہ

ٹوکیو..........عرفان صدیقی .........ٹوکیو میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مظاہرے کے دوران ناموس رسالت کی حمایت میں زبردست نعرے لگانے والے عاشق رسولﷺ اور مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان کو دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹروںکی ٹیم نے فوری طور پر ملک نور اعوان کی انجیوگرافی کی جس میں ان کے دل کی دو وینیں بلاک پائی گئیں جن کی فوری طور پر انجیو پلاسٹی کردی گئ ، ملک نور اعوان کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے، اسپتال میں وہ اگلے چند دن قیام کریں گے۔

مزید خبریں :