26 جنوری ، 2015
پشاور .........پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں ایک بار پھرہلکی بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری سےموسم مزید سرد ہو گیاہے۔ محکمہ موسمیات نے آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور اور خیبر پختون کے بیشتر علاقوں میں آسمان پر بادلوں کا راج ہے جبکہ ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ بھی وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔سردی سے لطف اٹھانے کے لیے شہریوں نے گرما گرم پکوانوں کی دکانوں کا رخ کر لیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کالام میں 4 ملی میٹر رکارڈ کی گئی ہے۔جبکہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت صوبہ کی بیشر علاقوں میں وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش کاامکان ہے۔