پاکستان
26 جنوری ، 2015

کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

کراچی........کوئٹہ کی یخ بستہ ہواوں نے کراچی میں بھی موسم سرد کردیا ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں