26 جنوری ، 2015
لاہور........لاہور میں 6 سال کے بچے سے زیادتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ۔سترہ سالہ ملزم شعیب کو لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں کم سن بچے معین سے زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔پولیس کے مطابق ملزم شعیب حجام کو انسداد دہشت گردی عدالت میں لے جایا جا رہا تھا۔راستے میں مسلم ٹاون سے گزرتے ہوئے ملزم نےایک اہلکار سے اچانک اسلحہ چھینا اورفائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دی گئی۔کم سن معین کی لاش مقامی مسجد کی چھت سے ملی تھی۔اہل علاقہ کے شدید احتجاج پر پولیس نے مسجد کے قاری کو حراست میں لیا تھا تاہم بےگناہ ہونے پر اسے چھوڑ کر ملزم شعیب حجام کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔