پاکستان
26 جنوری ، 2015

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنیوالے شیطان ہیں:پرویز رشید

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنیوالے شیطان ہیں:پرویز رشید

اسلام آباد..........وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نےکہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے شیطان ہیں،تمام جماعتوں کے رہنماؤں کا وفد پوپ سے ملاقات کر کے مطالبہ کرے کہ وہ مذہبی گستاخی روکنے میں کردار ادا کریں۔پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نےکہاکہ مسلمان صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی نہیں، کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے، میں آپ سے گزارش کروں گا کہ آپ پاکستان میں ویٹی کن سٹی کے نمائندے سے ملیں،وفد تشکیل دیں اور پوپ سے ملیں،ان کو آمادہ کیا جائے کہ اس طرح کی دل آزاری کے راستے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر او آئی سی کا اجلاس بلائے اور مقدس ہستیوں کے احترام سے متعلق قانون سازی کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کیا جائے۔مشترکا اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یورپی یونین گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے اخبارات و رسائل پر پابندی عائد کرے۔کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے میں پوپ فرانسس کے خاکوں سے متعلق بیان کو احسن اقدام قرار دیا گیا ہے۔ کانفرنس کا اعلامیہ اقوام متحدہ، یورپی یونین کے نمائندوں کو بھی پیش کیاجائے گا جب کہ عالمی رہ نماؤں کو خطوط بھی لکھے جائیں گے۔

مزید خبریں :