پاکستان
26 جنوری ، 2015

سندھ اسمبلی : شہدائے پشاورکیلئے فاتحہ خوانی، ملزمان کیخلاف قرار داد

سندھ اسمبلی : شہدائے پشاورکیلئے فاتحہ خوانی، ملزمان کیخلاف قرار داد

کراچی........سندھ اسمبلی میں سانحہ پشاور کے شہداء کے چہلم کے موقع پر وزیر اعلی کی درخواست پر متفقہ قرارداد پاس کی گئی۔ شہید طلباء اور اساتذہ کے لئے خصوصی دعا اور قراداد کے بعد اجلاس ختم کردیا گیا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی درخواست پر شہدائے پشاور کے چہلم کے موقع پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے متفقہ قراداد منظور کی گئی جس میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم طلباء اور اساتذہ کے بلند درجات کے لئے دعا اور واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔وقفہ سوالات کے دوران سینئر وزیر نثار کھوڑو نے ایوان کو بتایا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کالجز قائم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دی ہیں، تعلیم کے شعبے میں 20 ہزار ا میں سے بچنے والی 5 ہزار اسامیوں کیلئے جلد این ٹی ایس ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف کے استعفے کے مسئلے پر فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی نے جب بات کرنا چاہی تو اسپیکر سراج درانی نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہ یہ آپ کا مسئلہ نہیں، کیا آپ پی ٹی آئی سے ہیں؟ گنے کی قیمت کے مسئلے پر بھی ایوان میں حکومتی مؤقف سامنے نہیں آسکا۔ سانحہ پشاور کے شہداء کے چہلم کے موقع پر اسمبلی کا اجلاس وقت سے پہلے کل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

مزید خبریں :