پاکستان
26 جنوری ، 2015

لاہور:مریدکےمیں معمولی جھگڑے پرچھٹا بھائی بھی قتل،ورثا کا احتجاج

لاہور:مریدکےمیں معمولی جھگڑے پرچھٹا بھائی بھی قتل،ورثا کا احتجاج

لاہور......مریدکے میں معمولی جھگڑے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول کے پانچ بھائی پہلے ہی اس جھگڑے کی نذر ہو چکے ہیں۔ مقتول کے ورثا نے لاش پنجاب اسمبلی کے سامنے رکھ کر کئی گھنٹے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے علاقے میں انصاف نہیں ملا،اس لئے وہ انصاف کی امید لے کر لاہور آئے ہیں۔ اپنے پیاروں کے قتل پر روتی،پیٹتی اور بین کرتی یہ عورتیں مریدکے کے ایک ہی خاندان کی بیوائیں ہیں۔ان کے شوہر قبرستان کی سڑک سے مٹی اٹھوانے کے معمولی تنازع پر بااثر افراد کے غصے کی نذر ہو گئے۔ 7سال سے جاری اس دشمنی میں 6سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ بھائیوں میں سب سے چھوٹے ارشد بٹ کی میت مال روڈ پر رکھ کر ورثا نے شدید احتجاج کیا۔پولیس حکام انصاف کے منتظر بدقسمت خاندان کو تسلی دینے مال روڈ پہنچے۔ انہوں نے انصاف کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ہی متعلقہ پولیس کی نااہلی بھی تسلیم کی۔ پولیس حکام کی انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین آنکھوں میں آنسو لئے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

مزید خبریں :