27 جنوری ، 2015
ٹانک........ٹانک میں مظاہرین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔ ضلع ٹانک میں گزشتہ روز لوڈشیڈنگ کیخلاف پُرتشدد احتجاج کے الزام میں گرفتاریوں پر شہری ایک بار پھر مشتعل ہوگئے۔ مظاہرین نے ایک بار پھر کشمیر چوک پر جمع ہوکر دھرنا دیا ۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے پولیس کی ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ جاری ہے۔