پاکستان
27 جنوری ، 2015

پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سامنا ہے، پرویز رشید

پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سامنا ہے، پرویز رشید

اسلام آباد.........وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ پاکستان صحافیوں کےلیے خطرناک ملک بن چکاہے ۔ حکومت صحافیوں کے قاتلوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے سزا دلائے گی ۔ اسلام آباد میں صحافیوں کے تحفظ کی عالمی کانفرنس سے خطاب میں وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان میں صحافی خطرات میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ انہیں دہشت گردوں کی جانب سے دھونس دھمکیوں کا سامنا ہے ۔ حکومت صحافیوں کے تحفظ کےلیے بھرپور اقدام کرے گی ۔ پرویز رشید نے بتایا کہ صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کے تحفظ کےلیے قائم کمیٹی کا اجلا س ہوگا۔ جس میں تجاویز مرتب کی جائیں گی ۔ حکومت نے شہید صحافیوں کے ورثا کےلیے دس لاکھ روپے کے پیکج کااعلان کیا ہے ، جبکہ ان کے قاتلوں کے کیسز انسداد دہشت گردی عدالت میں چلائے جائیں گے ۔

مزید خبریں :