31 جنوری ، 2015
کراچی........کراچی کے علاقے لیاری میں ہوٹل پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں واقع ایک ہوٹل پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بم کے دھماکے سے علاقے میں سراسیمگی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ امدادی اداروں کی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔