31 جنوری ، 2015
میلبرن...........امریکا کی سرینا ولیمز نے روس کی ماریہ شراپوا کو آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں شکست دے کر کیریئر کا انیسواں گرینڈ سلم ٹائٹل جیت لیا۔ میلبرن میں جاری ایونٹ کے ویمنز فائنل میں سرینہ ولیمز نے پہلے سیٹ میں روس کی ماریہ شراپوا کو چھ تین سے شکست دی۔دوسرے سیٹ میں شراپوا نے بہتر کھیل پیش کیالیکن ٹائی بریکر پر امریکی کھلاڑی نے سیٹ سات چھ سے جیت کر کیریئر کا 19واں گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیا۔