01 فروری ، 2015
پرتھ......آسٹریلیا نے انگلینڈ کو فائنل میں112رنز سے شکست دے کر تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیت لی۔پرتھ میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔میکسویل نے 95رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔مارش 60، فاکنر50 اور اسمتھ 40رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔انگلینڈ کی طرف سے کرس براڈ نے تین، اینڈرسن نے دو جبکہ اسٹیون فن اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔279رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز مایوس کن رہا اور اس کی آدھی ٹیم صرف71رنز پر پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔انگلش ٹیم کا کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا اور پوری ٹیم 166رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ روی بوپارا33رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔میکسویل نے 4، جانسن نے 3، ہیزل ووڈ نے 2جبکہ فاکنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔آل رائونڈ پرفارمنس پر میکسویل کو مین آف دی میچ جبکہ اسٹارک کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔