دنیا
01 فروری ، 2015

دوسرے اغوا شدہ جاپانی شہری کے قتل کی وڈیو سامنے آگئی

 دوسرے اغوا شدہ جاپانی شہری کے قتل کی وڈیو سامنے آگئی

ٹوکیو.....داعش کی جانب سے دوسرے اغوا شدہ جاپانی شہری کے قتل کی وڈیو سامنے آگئی ہے، امریکا برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔جاپانی حکومت اور داعش کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد دو ملین ڈالر تاوان کے مطالبے پر اغوا کیئے گئے دوسرے جاپانی شہری کے قتل کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے، وڈیو میں جاپانی شہری کا سرقلم کرتے اور پیغام میں قتل کی ذمہ داری جاپان حکومت اور اس کی پالیسیوں پر ڈالی گئی ہے، اس سے قبل 24 جنوری کو داعش نے پہلے جاپانی شہری کے قتل کی وڈیو جاری کی تھی، جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور داعش کے خلاف لڑنے والے ممالک کے ساتھ تعاون میں اضافے کا عزم ظاہر کیا ہے، جاپانی شہری کے قتل پر امریکا برطانیہ، فرانس اور آسٹریلیا کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :