دلچسپ و عجیب
03 فروری ، 2015

امریکا؛مئیرکوسردیوں کےجانےکی پیش گوئی مہنگی پڑگئی

امریکا؛مئیرکوسردیوں کےجانےکی پیش گوئی مہنگی پڑگئی

نیویارک ......امریکا کے شہر سن پریری کے مئیر کو سردیوں کے جانےاور بہار کے آنے کی پیش گوئی مہنگی پڑگئی۔امریکا کی بعض ریاستوں میں روایت کے مطابق یہ معلوم کرنے کیلئے کہ سردیاں مزید کتنے عرصے جاری رہیں گی، نیولے اور چوہے سے ملتی جلتی شکل کے ایک جانور گراؤنڈ ہوگ سے مدد لی جاتی ہے۔اسی سلسلے میں ریاست ویسکونسن کے شہر سن پریری کے مئیر سالانہ گرائونڈ ہوگ ڈے کی تقریب میں شریک تھے۔ جہاں جمی نامی سرکاری’گرائونڈ ہوگ‘ کو موسم کے بارے میں پیش گوئی کرنا تھی لیکن اس سے پہلے کہ مئیر کچھ اعلان کرتے ، چوہے نے تیزی دکھائی اور مئیر کا کان ہی کُتر ڈالا۔اسی گھبراہٹ میں مئیر نے اعلان کیا کہ چوہے نے موسم بہار کے جلد آنے کی پیش گوئی کی ہے، لیکن دلچسپ صورت حال اُس وقت سامنے آئی جب تقریب کے بعد سرکاری چوہے کی دیکھ بھال کرنے والے افراد نے مئیر کی پیش گوئی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمی نے تو سردیاں دو ہفتے مزید رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔امریکا میں سردیاں جلدی سے جائیں یا دیر سے ۔سن پریری کے مئیر جوناتھن کو اپنا کان کُتروانے کا یہ دن ہمیشہ یاد رہےگا۔

مزید خبریں :