شہر شہر
27 فروری ، 2017

فیصل آباد : دوگروپوں میں تصادم،بچے سمیت10افراد زخمی

 

 


فیصل آباد کے قریب تاندلیانوالہ میں 2گروپوں کے تصادم میں فائرنگ سے بچے سمیت 10افراد زخمی ہوگئے ہیں،مسلح تصادم کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔

پولیس کے مطابق 2گروپوں کے تصادم میں فائرنگ دکانداروں کی شٹرڈائون ہڑتال اور احتجاج میں جھگڑے کے دوران ہوئی ، زمین پر قبضے کے تنازع پر گزشتہ روز ایک گروپ نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کرائی تھی۔

پولیس کے مطابق مخالف گروپ ہڑتال ختم کرانےکی کوشش اوراحتجاجی ریلی کوروکاتھاجس پرجھگڑاہوگیا،مسلح تصادم سے حالات کشیدہ ہوگئے ہیں ۔

تاجروں نے فیصل آباد ۔اوکاڑہ روڈ پر دھرنا دے دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک معطل ہوگئی۔

مزید خبریں :