Can't connect right now! retry
Advertisement

شہر شہر
18 مارچ ، 2017

کراچی، ناظم آباد پل کا دوسرا حصہ گرانے کا کام کل شروع ہو گا

کراچی، ناظم آباد پل کا دوسرا حصہ گرانے کا کام کل شروع ہو گا

کراچی میں ناظم آباد فلائی اوور کے دوسرے حصے کو گرانے کا کام کل سے شروع ہوجائے گا، پل کو گرین لائن منصوبے کے لیے گرایا جارہا ہے۔

ناظم آباد سے بورڈ آفس جانے اور آنے کیلئے بنایا جانے والا فلائی اوور گرین لائن بس سروس منصوبے میں رکاوٹ کی وجہ سے گرایا جارہا ہے،پہلے مرحلے میں بورڈ آفس سے ناظم آباد جانے والا ٹریک گرا یاگیا۔

دوسرے مرحلے میں ناظم آباد سے بورڈ آفس جانے والے حصے کو گرانے کے لیے مارکنگ اور سروے بھی مکمل کرلیا گیا ہے،پل کے دوسرے حصے کو گرانے کا کام کل سے شروع کیا جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے ناظم آباد کے دورے پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ بہت جلد مکمل کرلیں گےجبکہ شہر میں دیگر مختلف منصوبوں پربھی کام جاری ہے۔

Advertisement