Can't connect right now! retry
Advertisement

شہر شہر
20 مارچ ، 2017

لاہور مسافروں کو میٹرو اسٹیشن پہنچانے کیلئے بس سروس شروع

لاہور مسافروں کو میٹرو اسٹیشن پہنچانے کیلئے بس سروس شروع

لاہور بھر سے مسافروں کو میٹرو اسٹیشن تک پہنچانے کے لیے بس سروس شروع کردی گئی،ان ایئرکنڈیشنڈ بسوں کا کرایہ 15روپے ہوگا، جن سے روزانہ سوا لاکھ شہری فائدہ اٹھائیں گے۔

لاہورمیں میٹرو فیڈر بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے اب خود پشاور میں یہی سروس شروع کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہےکہ مخالفین الٹے ہوں یا سیدھے، وہ عوام کی خدمت کے منصوبے بناتے رہیں گے۔

Advertisement