صحت و سائنس
24 مارچ ، 2017

تجربہ گاہ میں خون کے سرخ خلیے تیار کرلیے گئے

تجربہ گاہ میں خون کے سرخ خلیے تیار کرلیے گئے

مصنوعی خون کی تیاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تجربہ گاہ میں بڑے پیمانے پر خون کے سرخ خلیے تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے،اس طریقے سے بنائے جانے والے خون کو عطیہ کیا جا سکتا ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل اور قومی ادارۂ صحت کے سائنس دانوں نے ایک ایسا طریقہ وضع کیا ہے جس کی مدد سے لامحدود مقدار میں خون تیار کیا جا سکتا ہے، تاہم اس ٹیکنالوجی کو صنعتی پیمانے پر نافذ کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مصنوعی خون کی تیاری کا اگلا مرحلہ پیداوار کو توسیع دینا ہے اور اس ٹیکنالوجی کا پہلا استعمال نایاب اقسام کے خون پر ہو گا، براہِ راست مریضوں پر تجربہ اس سال کے آخر میں متوقع ہے۔

مزید خبریں :