کھیل
28 مارچ ، 2017

میامی اوپن: کربر اور وینس ولیمز چوتھے رائونڈ میں داخل، نڈال بھی کامیاب

میامی اوپن: کربر اور وینس ولیمز چوتھے رائونڈ میں داخل، نڈال بھی کامیاب

میامی اوپن میں سنگلز کے تیسرے مرحلے میں وینس ولیمز، جوہانا کونٹا، سمانتھا اسٹوسر، سیمونا ہیلپ، اینجلیک کربر، سیوتلانا کزنٹسوا، ریسا اوزاکی اورلارا اروبارینا حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر چوتھے رائونڈ میں پہنچ گئیں ہیں۔

ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں نمبر ون جرمنی کی اینجلیک کربر نے امریکا کی شیلبی راجرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد5-7، 4-6 سے ہرایا۔ دیگر مقابلوں میں رومانیہ کی سموناہیلپ نے ایسٹونیا کی اینیٹ کونٹاویٹ کو 3-6، 0-6 وینس ولیمز نے رومانیہ کی پیٹریشیا ٹگ کو 3-6، 0-6سیوتلانا کزنٹسوا نے امریکا کی ٹیلر ٹائون سینڈ کو 4-6، 2-6 سمانتھا اسٹوسر نے چین کی شوئی پینگ کو5-7، 3-6، 6-4، اسپین کی اروبا رینا نے امریکا کی میڈیسن کیز کو اسٹریٹ سیٹ میں 5-7، 5-7، جبکہ جاپان کی ریسا اوزاکی نے جرمنی کی جولیا گوئرجیس کو 3-6، 6-7سے ہرا کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے را ئونڈ میں سا بق عا لمی نمبر ایک ا سپین کے را فیل نڈال نے جر منی کے کولشرائبر کو دلچسپ مقابلے کے بعد3-6، 2-6، 6-0سے ہرا یا،جبکہ جاپان کے کا ئی نیشیکوری نے اسپین کے فرنینڈو ورڈاسکو کو سخت مقا بلے کے بعد1-6، 7-6، 6-7 سے ہرا کر چوتھے را ئونڈ کے لئے کوا لیفا ئی کر لیا۔دیگر مقابلوں میں جیک سوک نے ویزلے کو6-7، 3-6سے شکست دی۔

مزید خبریں :