-----

گوجرخان:ایک شخص نے فائرنگ کر کے3دوستوں کو قتل کردیا

گوجرخان میں نوجوان نے فائرنگ کر کے 3 لڑکوں کو قتل کر دیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق گوجرخان کے علاقے وارڈ نمبر 11 میں شہباز نامی نوجوان نے 3 نوجوانواں کو قتل کر دیا، ہلاک افرادکی شناخت بدرعلی،عبدالرحمان اور محمدعمرکےنام سےہوئی۔

تھانہ گوجرخان کے ایس ایچ او شیخ محمد قاسم کا کہنا ہے ملزم اور قتل ہونے والے تینوں نوجوان دوست تھے اور عمر نامی نوجوان کی ملزم کی بہن سے دوستی ہو گئی تھی ، ملزم کے منع کرنے کے باوجود بھی عمر نے ملزم کی بہن سے رابطہ ختم نہیں کیا۔

ملزم نے طیش میں آکر تینوں دوستوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔قتل ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 19 سے 20 سال ہیں۔