-----

کراچی،منی ایکسچینج میں ڈکیتی ،سیکیورٹی کمپنی کا مالک گرفتار

Karachi Moneyexchange May Dacoitee Security Company Ka Maalik Griftar

کراچی میں گزشتہ روز منی ایکس چینج میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ فیض اللہ کوریجو کے مطابق نجی سیکیورٹی کمپنی کےمالک کلیم اللہ کو گرفتار کرلیا گیا،سیکیورٹی کمپنی کے مالک نے بغیر تصدیق کے سیکیورٹی گارڈز بھرتی کیے تھے۔

مذکورہ سیکیورٹی گارڈز گزشتہ روز کلفٹن سے ایک کروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔