شہر شہر
21 اپریل ، 2017

اسلام آباد ایئرپورٹ واقعہ، 2 خواتین کو باہر جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ایئرپورٹ واقعہ، 2 خواتین کو باہر جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد میں ایف آئی اے کے عملے کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کرنے والی دو خواتین کو پشاور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ۔

ایف آئی اے کے مطابق دونوں خواتین کے خلاف ایف آئی آر درج ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں ملک سے جانے کی اجازت نہیں ۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میاں بیوی اور بیٹی نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ناروے جارہے تھے کہ ایف آئی اے اہلکاروں نے دونوں خواتین کو جہاز پر جانے سے روک دیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خواتین کے ساتھ موجود مرد کو جانے کی اجازت دی گئی تاہم وہ اپنی مرضی سے پرواز پر سوار نہیں ہوئے ۔

مزید خبریں :