Can't connect right now! retry
Advertisement

شہر شہر
19 مئی ، 2017

بھکر: سرچ آپریشن میں 4اشتہاری ملزم گرفتار، 33افراد زیرحراست

بھکر: سرچ آپریشن میں 4اشتہاری ملزم گرفتار، 33افراد زیرحراست

پنجاب کے ضلع بھکر میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 4اشتہاری ملزمان کو گرفتار، جبکہ 33مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن بھکر کے علاقے منکیرہ اور جنڈانوالہ میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 4اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

آپریشن کے دوران 33مشتبہ افراد حراست میں بھی لیا گیا ،جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کی برآمدگی کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

Advertisement