شہر شہر
25 مئی ، 2017

کراچی: پولیس کے سرچ آپریشن میں 10ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس کے سرچ آپریشن میں 10ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے کارروائیاں جاری رکھیں، جس کے دوران 10ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس پی گلشن غلام مرتضیٰ کے مطابق پی آئی بی کرنال بستی سے منشیات فروش درویش گروہ کے 2 ملزمان شاہ دل اوربختیار کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گیا۔ بختیارعلی عرف بختی سنگین نوعیت کے18مقدمات میں مطلوب تھا۔ سولجر بازار سے مفرور ملزم ذاکر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

لیاری چاکیواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے کے بعد گینگ وار ملزم عبدالعزیز بلوچ کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کے 3ساتھی یوسف پٹھان، ریحان پٹھان اور بلال سندھی فرار ہوگئے۔ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار بہادر پی ایم ٹی گروپ سے ہے۔

ادھر گلشن اقبال ضیاء کالونی سے اسٹریٹ کرمنل اقبال پکڑا گیا ،ملزم سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ ناظم آباد میں پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے گینگ وار اسد پٹھان گروپ کے 5ملزمان ولید اقبال،حسن عرف ماما، شمروز، رشید اور جان محمدکو گرفتار کرلیا ہے۔

پاک کالونی میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے گینگ وار ملزمان کے دوبارہ سرگرم ہونے کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

کیماڑی کے علاقے جیکسن میں ڈکیتی مزاحمت کےدوران چھریوں کے وار سے ملزمان نے 27سالہ جنید کو زخمی کردیا گیا۔

مزید خبریں :