شہر شہر
28 مئی ، 2017

گجرات: نامعلوم افراد کی فائرنگ ،میاں،بیوی اوربیٹاقتل

گجرات: نامعلوم افراد کی فائرنگ ،میاں،بیوی اوربیٹاقتل

گجرات میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے میاں،بیوی اوربیٹےکو قتل کردیا ۔

واقعہ تھانہ کنجاہ کے علاقےکوٹ ککہ میں پیش آیا جہا ں تینوں افراد رات کوسحری کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر دی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں گھر کے اندر موجود میاں، بیوی اوراس کا بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔

پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

مزید خبریں :