شہر شہر
23 جون ، 2017

شیخوپورہ : ٹرالر اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

شیخوپورہ : ٹرالر اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

شیخوپورہ میں موٹر وے پر ٹرالر اور کار کے تصادم میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ لاہورمیں ملتان روڈپرسندرکےقریب دوبسوں میں تصادم کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب حادثے میں 4 افراد چل بسے ۔ کار سوار افراد سرگودھا سے عید شاپنگ کے لیے لاہور جا رہے تھے۔ شیخوپورہ انٹرچینج پر ان کی کار ٹرالے سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں کار سوار چار افراد وسیم، مبشر، اعجاز اور ابراہیم جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر لاہور میں ملتان روڈ پر سندر کے قریب 2 بسوں میں ٹکر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ سے 15افراد زخمی ہوگئےہیں جن میں سے 12 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیاگیا جبکہ خاتون سمیت 3 زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :