صحت و سائنس
23 جون ، 2017

ایپل کے صارفین کیلیے نئے ایموجیز متعارف

ایپل کے صارفین کیلیے نئے ایموجیز متعارف

جو لوگ اپنے ایپل اسمارٹ فونز پر اپنے خیالات اور تاثرات کا اظہار ایموجیز کے ذریعے کرتے ہیں تو ان کے لیے مزید نئے ایموجی متعارف کرائے جارہے ہیں۔

دوران گفتگو اپنے جذبات کا اظہار یا رد عمل دینے کے لیے ایموجی استعمال کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ یونی کوڈ کنسورشیم ان کے لیے مزید 56 نئے ایموجی متعارف کرارہا ہے۔

ان ایموجیز میں ٹیریکس، حجاب میں موجود خاتون، فیری مین اور  ومپائر سمیت مزید زبردست ایموجیز شامل ہیں۔

ایموجی پیڈیا نے ان نئے ایموجی کے بارے میں تفصیل سے بتایا ہے اور ان کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

یونی کوڈ 10.0 نے 8518 حروف شامل کیے ہیں جب کہ 56 نئے ایموجی کے ساتھ ساتھ  کُل 139 اسکرپٹ میں چار نئی اسکرپٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مختلف نئے چہرے کے تاثرات جیسے کہ اسٹار اسٹرک، سوشنگ فیس اور منہ کے آگے ہاتھ رکھے ہوئے نئے تاثرات کو بھی متعارف کیا گیا ہے۔

جانوروں میں زیبرا، زرافہ، ہیج ہوگ، سوروپوڈ اور ٹی ریکس شامل کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز کے جھنڈے بھی نئے ایموجیز میں شامل ہیں۔

ایموجیز میں پیٹ کا حال بتانے یا اپنی بھوک سے دوسرے کو آگاہ کرنے کے لیے کھانے کی چیزیں بھی رکھی گئی ہیں۔

یونی کوڈ کے مطابق ایپل ڈیوائس پر یونی کوڈ 10 کی سپورٹ موجود نہ ہونے تک یہ ایموجی دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :