کاروبار
06 جولائی ، 2017

کاسا 1000 منصوبے سے روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے، وزیراعظم

کاسا 1000 منصوبے سے روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سماجی، معاشی، صنعتی ترقی کیلئے ہمیں توانائی چاہیے، کاسا 1000 منصوبے سے روز گار کے نئے مواقع اورتجارت کو فروغ ملے گا۔

دوشنبے میں کاسا1000منصوبے پر سربراہ اجلاس سےخطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کاسا 1000 منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، منصوبہ وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کو آپس میں ملائے گا،بجلی کی ترسیل کے منصوبے سے پاکستان اور افغانستان کو بجلی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت راہداری فیس سے افغانستان کو بھی فائدہ ہوگا، توانائی کی فراہمی سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا، توقع ہے ٹرانسمیشن لائن پر جلد کام شروع ہوجائےگا، کاسا 1000 سے تاجکستان کو بھی ریوینو حاصل ہوگا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سماجی، معاشی اور صنعتی ترقی کے لیے ہمیں توانائی چاہیے، اہم کمپنیوں نے فیڈر اسٹیشنز کے قیام کے لئے پیش کش جمع کرادی ہے۔

مزید خبریں :