شہر شہر
11 جولائی ، 2017

کراچی: مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

کراچی: مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

کراچی کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، شارع فیصل، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، ایم اے جناح روڈ، لسبیلہ، گولیمار، گارڈن، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں رات سے ہلکی بارش جاری ہے۔

وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا البتہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کے چند چھینٹے پڑتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی۔

بارش کے بعد ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں سے موسم کی شدت میں کمی آئی ہے، جبکہ دوسری جانب بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن بھی ہوگئی ہے۔

ہلکی پھوار پڑنے کے باوجود کئی علاقوں میں سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔

لاہورمیں دن بھر گرمی اورحبس کےبعد رات کو ٹھنڈ ی ہواؤں اورہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا ۔

لاہورمیں شام کےبعد ایئرپورٹ، صحافی کالونی، ہربنس پورہ،ڈی ایچ اے اور کنیٹ میں بارش ہوئی اورٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں۔

شالامار روڈ، باغبان پورہ، داروغہ والا، صدر بازار، کینال روڈ اورجیل روڈ پر بھی بادل برسے اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

بارش کے باعث مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی اورشہریوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے لاہور میں کل اورپرسوں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ادھر اسلام آباد اورگردونواح میں بھی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور، ژوب، قلات، خیبرپختونخوا، فاٹا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :