کھیل
Time 21 اکتوبر ، 2017

سری لنکن کپتان کے بعد ہیڈ کوچ کی بھی پاکستان آنے سے معذرت

سری لنکن ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان اپل تھرنگا کے بعد ہیڈ کوچ نے بھی تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لئے پاکستان آنے سے معذرت کر لی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا جس کا تیسرا میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے جس کی قیادت تھسارا پریرا کریں گے۔

تھسارا پریرا نے گزشتہ ماہ ورلڈ الیون کے ہمراہ بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ نک پوتھاس کے علاوہ فزیو تھراپسٹ بالاسنگھم نے بھی پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان اپل تھرنگا کی جانب سے پاکستان جانے سے معذرت کے بعد بورڈ نے تھسارا پریرا کو کپتانی کی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

مزید خبریں :