12 فروری ، 2015
پشاور ......محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے اور فاٹا میں صحت کا اتحاد پروگرام16 فروری سے شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ صحت حکام کےمطابق صحت کا اتحاد پروگرام مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ مہم کا افتتاح گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان اور وزیر اعلی پرویز خٹک کرینگے،مہم کے دوران 35 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سمیت نو مہلک بیماریوں کیخلاف کوویکسین دی جائیگی۔محکمہ صحت حکام کے مطابق ویکسی نیشن سے بچوںکی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا اور موذی بیماریوں پر قابو پانےمیں مدد ملے گی ۔