صحت و سائنس
01 مئی ، 2012

پاکستان میں بھی دمہ سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان میں بھی دمہ سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

ملتان…آج دمہ سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا ، پاکستان چیسٹ سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 7 بڑے شہروں میں سے ایک ملتان کی آبادی کا سات فیصد حصہ سانس کی بیماریوں کا شکار ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق سانس کی نالیوں کی الرجی اور سوزش کا نام دمہ ہے ، یہ مرض موسم کے بھی خاصے اثرات لیتا ہے ، کسی موسم میں یہ بڑھ جاتا ہے اور کسی میں کم۔ کئی مریض ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں یہ مرض موروثی طور پر ملتا ہے اور یہ کسی بھی عمر کے فرد کو متاثر کر سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دمہ کے علاج کا موثر طریقہ " ان ہیلر " سے دوا کو سانس کی نالی تک پہنچایا ہے ۔ان ہیلر اس مرض کا سب سے بہترین طریقہ علاج ہے، ان ہیلرز دمہ کی دوا کو براہ راست سانس کی نالی میں پہنچاتے ہیں لیکن ہمارے ہاں ان ہیلر سے متعلق زیادہ معلومات نہیں رکھتے اور اس بہترین طریقہ علاج کو کوئی خطرناک بلا قسم کی چیز سمجھتے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق دمہ کے مریض کو دھواں ، گردوغبار اور سگریٹ نوشی سے پرہیز اور ماسک کا استعمال کرنا چاہیے۔ دمہ کے اٹیک کی صورت میں مریض کو فوراً اسپتال میں منتقل کرنا چاہیے دوسری صورت میں مریض کی زندگی کو خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

مزید خبریں :