19 فروری ، 2015
لاہور......بالی ووڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے ۔بھارتی اداکاراپنے دورے کے دوران طلباء کو آرٹ پر لیکچر بھی دیں گے ۔ نصیر الدین شاہ لاہور لٹریری فیسٹول میں شرکت کے علاوہ نجی یونیورسٹیوں میں آرٹ سے متعلق لیکچر بھی دیں گے۔اس دوران نصیرالدین شاہ کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ۔