02 مئی ، 2012
پشاور… محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے نمونیا سے بچاوٴ کی نئی ویکسن دریافت کر لی ہے۔ای پی ائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتایا کہ محکمہ صحت نے خیبر پختونخوا نے نمی کوکل کے نام سے نمونیا کی نئی ویکسین تیار کی ہے یہ ویکسین جون میں نمونیا میں مبتلا بچوں کو دی جائے گی۔ ویکسین کے تین ٹیکے مرحلہ وار لگا ئے جا ئیں گے۔پیدائش کے چھٹے ہفتے میں پہلا ٹیکہ لگایا جائے گا ، دوسرا ٹیکہ دسویں جبکہ تیسرا اور آخری ٹیکہ 14 ویں ہفتے میں لگایا جائے گا۔