دلچسپ و عجیب
25 فروری ، 2015

میلبورن میں بارہویں ائیر شو کا شاندار آغاز

میلبورن میں بارہویں ائیر شو کا شاندار آغاز

میلبورن......آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بارہواں ائیر شو شروع ہو گیا جس میں بیس ملکوں کی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ۔ آسٹریلیا میں ہونے والے جہازوں کے میلے کو آسٹریلین انٹرنیشنل ائیر شو اینڈ ایروسپیس ڈیفنس ایکسپوزیشن کا نام دیا گیا ہے ۔ شو کا آغاز سنگاپور سے ایف سولہ اور آسٹریلیا سے ایف اٹھارہ کے اڑان کے مظاہرے سے ہوا ۔ ائیر شو میں مسافر بردار سول اور فوجی نوعیت کے جہازوں کی نمائش کی جائے گی ۔ یکم مارچ تک جاری رہنے والے شو میں بیس ملکوں کی چھ سو کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ۔

مزید خبریں :