27 فروری ، 2015
ہوانا.........کیوبا میں سگاروں کا سالانہ میلا اپنے جوبن پر ہے۔ سگارپینے کے شوقین ہزاروں افراد ایونٹ کا رخ کررہے ہیں۔ ہوانا میں جاری سگار فیسٹیول میں سگار میں دلچسپی لینے والے 15سو ادارے شریک ہیں۔ اس دوران مختلف نوعیت کے سگار نمائش کے لیے پیش کئے گئے ہیں۔ ایونٹ کی خاص بات جمعرات کو سگار سلگا کر سب سے طویل راکھ برقرار رکھنے کا مظاہرہ تھا۔ سگار پینے کے شوقین افراد نے اس کھیل کو خوب انجوائے کیا اور گہرے گہرے کش لگا کر سگار سلگائی۔